نیویارک (آن لائن)حکومتِ پاکستان اور حکومتِ امریکہ نے نیویارک کے قلب میں واقع تاریخی ’’روزویلٹ ہوٹل‘‘ کی آپریشنل بحالی، تجدید اور ترقی کے لیے ایک بڑے اسٹریٹجک منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد اس قیمتی اثاثے سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے۔نیویارک میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکہ کی جانب سے جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے ) کے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ نے یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے، جن کی نگرانی میں اس منصوبے کے فریم ورک کو حتمی شکل دی گئی ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں حکومتیں ایک منظم اور وقت کے لحاظ سے پابند فریم ورک کے ذریعے منصوبے کے تکنیکی، تجارتی اور اقتصادی پہلوؤں کا مشترکہ جائزہ لیں گی