لاہور (کرائم رپورٹر )غازی آباد تھانے میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم حقا ئق سامنے آ گئے ہیں۔لاہور پولیس کو ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئی ،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی ثابت نہیں ہوسکی ہے۔اے ایس آئی عمران شوکت لڑکی کو تھانے کیوں لیکر آیا اس حوالے سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ ملزم نے دوران تفتیش بھی یہ بات کہی تھی کہ اس نے لڑکی کیساتھ زیادتی نہیں کی ہے۔