بابو پسنجر ٹرین دوبارہ بحال

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ریلوے نے کورونا کے دوران بند ہونے والی تاریخی بابو پسنجر ٹرین کو دوبارہ بحال کر دیا۔ 205اپ بابو پسنجر ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن سے روزانہ سہ پہر 4 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہو کر گوجرانوالہ، وزیر آباد اور گجرات سے ہوتی ہوئی شام 7 بجکر 45 منٹ پر لالہ موسی پہنچے گی جبکہ 206 ڈا ئون لالہ موسی سے صبح 5 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہو کر صبح 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی۔