چوہنگ میں جھگڑا ،سر پر بیٹ لگنے سے 31 سالہ ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گیا،ملزم فرار ہو گیا
لاہور (کرائم رپورٹر )چوہنگ میں دوست نے دوست کی جان لے لی۔ معمولی جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں دو دوستوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ اسی دوران سر پر بیٹ لگنے سے 31 سالہ ارسلان ولد طاہر شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقتول ارسلان گوجرانوالہ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ارسلان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔