لاہور(کرائم رپورٹر )شاد باغ میں 19 سالہ نوجوان سلیم کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، جس میں اس کے دوست ہی قاتل ثابت ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان منیب اور امیر حمزہ اپنے دوست سلیم کو گھر سے بی آر بی نہر میں نہانے کے بہانے لے گئے تھے، جہاں معمولی تلخ کلامی پر اسے گہرے پانی میں دھکیل دیا۔ بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر سلیم کی لاش نہر سے برآمد کی گئی۔