نینسی کسنجر، سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کی شریک حیات، وفات پا گئیں

نینسی کسنجر، سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کی شریک حیات، وفات پا گئیں

امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر کی اہلیہ نینسی کسنجر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں.

امریکی میڈیا کے مطابق، نینسی کسنجر کا انتقال جمعرات کو ساؤتھ کینٹ کے علاقے میں واقع اپنے گھر پر ہوا۔نینسی کسنجر اور ہنری کسنجر کی شادی 1974 میں ہوئی تھی، اور وہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ سفارتی دوروں پر بھی جاتی تھیں۔یاد رہے کہ ہنری کسنجر، جو امریکا کے سابق وزیر خارجہ تھے، نومبر 2023 میں 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔