ہیڈنگلے ٹیسٹ‘ انگلینڈ کے بائولرز نے 19سال بعد منفرد اعزاز حاصل کرلیا

رابنسن اور ٹنگ سے قبل انگلینڈ کے سٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر نے پاکستان کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ایک ہی اننگز کے دوران پانچ پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں
 لندن (آئی این پی) انگلینڈ کے فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔دونوں بولرز نے ایک ہی اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں جو انگلینڈ کی جانب سے تقریبا دو دہائیوں بعد پہلی بار ہوا ہے۔رابنسن اور ٹنگ سے قبل انگلینڈ کے اسٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر نے 2006 میں پاکستان کے ہی خلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ایک ہی اننگز کے دوران پانچ پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔