اسلام آباد (آن لائن) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، جہاں صوبائی حکومت نے پورے صوبے میں ایک ساتھ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو تیاریوں اور متعلقہ امور پر مشاورت کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔