انکوائری مکمل کئے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکتا:لاہور ہائیکورٹ

ایم ایس  جنرل ہسپتال نے رسمی کارروائی کرتے ہوئے گارڈ کو ملازمت سے برطرف کیا،جوقانون کی خلاف ورزی ہے:عدالت‘بحال کرنیکاحکم
لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاہے جس میں سیکیورٹی گارڈ شفیق کو دوبارہ نوکری پر بحال کرنے کا حکم دے دیاعدالت نے جنرل ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ کی برطرفی بارے قرار دیا کہ انکوائری مکمل کیے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکتا۔عدالتی فیصلے کے مطابق ایم ایس نے رسمی کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کیا،جوقانون کیخلاف ورزی ہے، درخواست گزارکو انکوائری میں رولز کے مطابق وقت فراہم نہیں کیا گیا۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار پر آرتھو پیڈک وارڈ کا اے سی کا پائپ چوری کرنے کا الزام تھا، درخواست گزار کے مطابق ایم ایس نے شوکاز نوٹس جاری کیا جس کا جواب جمع کروایا، شوکاز نوٹس کے جواب میں درخواست گزار نے الزامات کو مسترد کیا۔درخواست گزار نے پنجاب سروس ٹربیونل میں 2024 میں درخواست دائر کی، سروس ٹربیونل نے فیصلے میں لکھا کہ یہ مناسب فورم نہیں ہے، عدالت درخواست گزار کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیتی ہے