لیسکو میں سینکڑوں صارفین کو ایک ماہ سے زائد ہونے کے باوجود بجلی کی پیداوار کے لائسنس جاری نہ ہوسکے
اسلام آباد(آئی این پی )نیپرا کی جانب سے سولر صارفین کو جنریشن لائسنس کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر سامنے آئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق لیسکو میں سینکڑوں صارفین کو ایک ماہ سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود بجلی کی پیداوار کے لائسنس جاری نہیں کئے جا سکے۔یسکو نے سینکڑوں صارفین کی درخواستیں لائسنس کے لئے نیپرا کو ارسال کر رکھی ہیں، تاہم نیپرا نے ایک ماہ تک متعدد صارفین کو جنریشن لائسنس جاری نہیں کئے۔لیسکو نے پچیس کلوواٹ سے زائد سولر سسٹم والی درخواستیں بھجوا رکھی ہیں