پنجاب کے کسی شہر میں بارش ہوتی ہے تو چند گھنٹوں میں پانی کلیئر کر دیا جاتا ہے
17 سال بعد بھی اپنی نالائقیاں دوسروں پر ڈالنے کی عادت نہیں گئی:وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے پنجاب کے کسی شہر میں بارش ہوتی تو چند گھنٹوں میں پانی کلیئر ہوتا۔ سندھ میں جب زیادہ بارش ہوتی تو زیادہ پانی کئی کئی دن تک کھڑا رہتا۔ لاہور،گجرات اور راولپنڈی میں اس سیزن تاریخ کی سب سے زیادہ بارشیں ہوئی۔ راولپنڈی میں دنوں میں نہیں صرف چند گھنٹوں میں انتظامیہ نے پانی کلیئر کیا۔ میڈیا کو نظر آتا ہے کونسی حکومت بارش میں متحرک ہوتی کونسی حکومت بارش کے پانی کو دیکھ کر غائب ہوتی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہر سال بارشوں کے سیزن میں کراچی ڈوب جاتا ہے لیکن سترہ سال والی حکومت نہیں جاگتی۔ پنجاب کے جس واسا سے سیکھتے ہیں اسکے خلاف بولتے ہیں،یہ سب کیسے کرلیتے ہیں؟ میڈیا کو کوسنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ سترہ سال بعد بھی اپنی نالائقیاں دوسروں پر ڈالنے کی آپکی عادت نہیں گئی۔