سی سی ڈی : مبینہ مقابلوں میں 2 ملزم ہلاک

 شفیق آباداکرم پارک میں مشکوک موٹرسائیکل سوار عمران کراس فائرنگ میں مارا گیا ، دوساتھی فرار ہوگئے
بادامی باغ سبزی منڈی پل کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم مارا گیا ملزم کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی
 لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد اور بادامی باغ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلوں میں دو ملزم ہلاک ہوگئے سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شفیق آباداکرم پارک میں مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاکراس فائرنگ میں ایک ملزم عمران مارا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہوگیا دوسرا واقعہ بادامی باغ سبزی منڈی پل کے قریب بھی موٹرسائیکل سوار ملزم مارا گیا ملزم کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی۔پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی