سعودی عرب: بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ لاکھ سے زائد نشہ آورگولیاںضبط کرلیں،دوسعودی ، ایک تارک وطن گرفتار
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 411،546نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔سعودی سکیورٹی اداروں نے 2سعودی شہریوں اور ایک تارکینِ وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں منشیات کی سمگلنگ اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران کی گئیں۔