اسرائیلی وزارت دفاع کی غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی فوج کے بعد وزارت دفاع نے بھی غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی، 60 ہزار ریزرو فوجیوں کی طلبی کا حکم دیدیا گیا۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی، اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر قبضے کی منظوری دی تھی۔اسرائیلی وزارت دفاع نے 60 ہزار ریزرو فوجیوں کی طلبی کا حکم دیدیا، غزہ سٹی پر قبضے کے آپریشن کو چریٹس آف گِدیون بی کا نام دیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سٹی پر قبضے کیلئے آپریشن کا  آج(جمعرات ) سے آغاز متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں میں جنگ کے نئے اعلان کے باعث اضطراب پایا جاتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق 25 فیصد صہیونی فوجیوں کا کہنا ہے کہ جنگ سے متعلق ان کا جوش و خروش کم ہوگیا ہے۔