پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے کلائوڈ برسٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم صوبے میں حالیہ کلاڈ برسٹ پیدا ہونے کے حوالے سے تحقیقات اور کلائمیٹ چینج کی وجوہات کا تعین کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم وفاقی وزارت ماحولیات، سپارکو اور پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین پر مشتمل ہوگی جو بونیر اور صوابی سمیت سیلاب زدہ علاقوں کا دیگر علاقوں سے موسمیاتی موازنہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق ٹیم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور 20 سالوں کے موسمی ریکارڈ کا جائرہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی اور سیلاب آنے کی وجوہات اور اس سے علاقوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا تعین کرے گی۔