اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ذرائع کے مطابق، ڈھوک کالا خان پل کے قریب ایک خاتون خود کو اے ایس آئی ظاہر کر رہی تھی، اور اس کے یونیفارم پر مقدس نام بھی درج تھا۔ تفتیش کے بعد اس خاتون کی شناخت اقراء بی بی سکنہ ایبٹ آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، جعلی پولیس اہلکار کو کھنہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سخت سیکیورٹی صورتحال میں اس طرح کی کارروائی سے پولیس میں تشویش پائی گئی ہے، اور گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔