دنیا بدلنے کے لیے وسائل نہیں بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

دنیا بدلنے کے لیے وسائل نہیں بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

مریم نواز نے عالمی یومِ تخلیق و جدت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کو بدلنے کے لیے بڑے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس دن کا مقصد نئی سوچ اپنانا، تخلیقی خیالات کو فروغ دینا اور مسائل کے حل کے لیے جدت کو اپنانا ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ٹیم ورک کے ذریعے بہتر حل تلاش کیے جا سکتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم، ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید اصلاحات کر رہی ہے۔ لاہور میں پنجاب کا پہلا “نواز شریف آئی ٹی سٹی” قائم کیا جا رہا ہے جبکہ گوگل کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کے لیے مفت سرٹیفکیشن کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری اداروں میں سمارٹ آئی ٹی سسٹمز متعارف کروائے جا رہے ہیں اور صحت سمیت مختلف شعبوں کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق الیکٹرک بسوں کا آغاز بھی صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرف ایک اہم قدم ہے، جس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔