گھریلو جھگڑے پر بہنوئی اور اسکے بھائی پر قاتلانہ حملہ، 5 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر ملزموں کی بہنوئی اور اسکے بھائی کو قتل کرنے کی کوشش، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزموں کو موقع سے گرفتار کرلیا۔پولیس کو گھریلو جھگڑے پر15 کال موصول ہوئی کہ شوہر اور بیوی کے مابین گھریلو ناچاقی پر جھگڑے پر بیوی کے بھائیوں نے تشدد کے بعدچھری سے بہنوئی اللہ یار اور اسکیبھائی نوید کو قتل کرنے کی کوشش کی ،چھری کے وار سے کمر اور کندے پر گہرے زخم آئے ۔کوٹ لکھپت پولیس نے فوری کارروائی کرتے شکیل، افضال، رمضان ،عمر اور سلطان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔