لبنان میں مسیحی مقدس مجسمے کی بے حرمتی، اسرائیلی فوج کی تصدیق کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان میں ایک متنازع واقعے کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے ایک مقدس مسیحی مجسمے کی بے حرمتی کی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہتھوڑے کے ذریعے مقدس مجسمے کو نقصان پہنچاتے دیکھا گیا۔اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور چند ہی گھنٹوں میں اسے لاکھوں افراد نے دیکھ لیا۔