ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا
لاہور (آئی این پی) شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ ولادت اتوار کے روز منایا گیا۔ لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈ تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی ، پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی، پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف ، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینزکی جانب سے بھی پھولوں کی چادرچڑھائی گئی ، تقریب میں ملکی سلامتی، بقا اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔