ہائر ایجوکیشن کمیشن این او سی یا ایکریڈیٹیشن دے گا نہ ڈگریوں کی تصدیق کرے گا:‘ایچ ای سی
اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں بغیر اجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر فوری پابندی عائد کردی گئی۔ایچ ای سی نے نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور سربراہان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، اجازت اور سکروٹنی کے بغیر کوئی ذیلی کیمپس یا یونیورسٹی نہیں بنے گی۔خط کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن این او سی یا ایکریڈیٹیشن دے گا نہ ڈگریوں کی تصدیق کرے گا، ایچ ای سی نے تمام جامعات کو پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ غیرمعیاری تعلیم، اہل اساتذہ اور سہولیات کی کمی، کمزور انفراسٹرکچر ہے،