کراچی(آئی این پی )کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے رکن قومی اسمبلی کی نوجوان بیٹی جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ میڈیکل کی طالبہ تھی۔تفصیل کے مطابق اچی کے علاقے گلشن اقبال میں یہ دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں رکنِ قومی اسمبلی اقبال محسود کی 18 سالہ بیٹی ماہ نور جاں بحق ہو گئی۔