ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے متعلق ان کے موقف پر غور کریں گے:امریکی صدر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو یقین دہانی‘رائٹرز کی رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے۔امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایرانی بندرگاہوں کی ممکنہ ناکہ بندی سے متعلق ان کے موقف پر غور کریں گے، جسے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔برطانوی خبررساںادارے رائٹرز کے مطابق ایک پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دونوں رہنمائو ں کے درمیان یہ گفتگو ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران ہوئی، جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔