آبائی پنڈ کی مٹی کو چومتے رہے،پولیس نے فول پروف سکیورٹی فراہم کی
شیر گڑھ ( خصوصی رپورٹ)بھارت سے آئے ہوئے سکھ سیاحوں نے شیر گڑھ قلعہ دیوان سنگھ کا دورہ کیا ، آبائی پنڈ کی مٹی کو چومتے رہے ؛ پولیس کا فول پروف سکیورٹی نظام ،سردار اصغر علی بھٹی نے میزبانی کی ؛رپورٹ کیمطابق فیروز پور انڈیا سے سیاحت کیلئے آئے سندیپ سنگھ ،سردار منور سنگھ سرپنچ ،سردار اڈیک سنگھ نے اپنے آبائی پنڈ کو دیکھنے کیلئے قلعہ دیوان سنگھ شیر گڑ ھ کا دورہ کیا میزبانی کے فرائض سردار محمد اصغر بھٹی ،سردار محمد احمد بھٹی ،رائے مکرم حسین ،سردار ریاض احمد ڈوگر لالیکا،سردار حسنین الہیٰ ،چوہدری راحت اختر جان پورہ ،سردار حافظ علی شیر ،حاجی غلام محمد،اسد شاہ چشتی نے کی سکھ وفد نے اپنے آبائی پنڈ قلعہ دیوان سنگھ میں داخل ہوتے ہی عقیدت اور محبت کی انتہاء کرتے ہوئے اپنے پنڈ کی مٹی کو سونگھتے ہوئے چوم لیا سردار منور سنگھ سر پنچ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس پنڈ مٹی کی خوشبو کیلئے ہم ترستے ہیں یہاں آکر دلی راحت محسوس ہوئی اور اپنا بچپن یاد آگیا سردار اڈیک سنگھ ،سردار سندیپ سنگھ ،سردار منور سنگھ سرپنچ نے انکشاف کیا کہ اس پنڈ کا نام بھی انکے داد ادیوان سنگھ کے نام پر رکھا گیا ہے جو رہتی دنیا تک دیوان سنگھ کی سوشل خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا رہیگا اور نام زندہ و جاوید رہیگا۔