کارنہرمیں گرگئی،معروف ڈھولک نواز عامر دیوان ڈوب گئے

خیرپور (شوبز ڈیسک)خیرپورروہڑی کینال میں کارنہرمیں گرنے سے معروف ڈھولک نواز عامر دیوان ڈوب گئے۔ریسکیوحکام کے مطابق کار ٹائی راڈ ٹوٹنے کے بعد بے قابو ہو کر روہڑی کینال میں جا گری، کار میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیاہے لیکن عامر دیوان تاحال لاپتہ ہیں۔ریسکیوحکام کے مطابق ڈھولک نواز عامر دیوان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، حادثے کا شکار 5 افراد معمولی زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ریسکیوحکام کے مطابق پروگرام کے بعد عامر دیوان کو گھر چھوڑنے جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔