آشیانہ روڈ پر مارکیٹ میں آتشزدگی، ریسکیو کی فوری کارروائی سے جانی نقصان نہ ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر) آشیانہ روڈ آف فیروزپور روڈ پر حاکم چوک کے قریب واقع دیوانے خاص مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جہاں فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ انداز میں آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ مسلسل کوششوں کے بعد آگ کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔