سولر سسٹم میں استعمال میٹرز کی انسپکشن نہ ہوسکی

 سٹاک و انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود خریداری کی اجازت دی گئی 
لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے میٹرز بحران پر قابو پانے کافیصلہ کیا ،مارکیٹ میں سٹاک و انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود خریداری کی اجازت دیدی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو نے آو?ٹ سورس کرنے کی اجازت دیدی ہے تاہم کمپنی نے ایل ٹی ٹو او یو میٹرز کی انسپکشن نہیں کی، انسپکشن نہ ہونے سے این او سی کے باوجود صارفین اپریل میں میٹرز کی خریداری نہیں کر سکے، لیسکو نے مینوفیکچرزز کے ساتھ سٹاک و دیگر معاملے طے کرنے کیلئے آو?ٹ سورس کرنے کا نوٹیفکیشن کیا۔ آئندہ چند روز میں لیسکو کے پاس سمارٹ میٹرز کا سٹاک آ جائے گا، سٹاک ملنے پر جاری ہونے والے این او سیز کو منسوخ کر دیا جائے گا ، این او سیز منسوخ کرکے صارفین کو میٹرز کی قیمت کا ڈیمانڈ نوٹس دیا جائے گا،متعلقہ دفاتر سے صارفین کو این او سی ملنے کے باوجود میٹرز فراہم نہیں کئے جا سکے۔کمپنی نے صارفین کے دبا و?سے نکلنی کیلئے میٹرز کی خریداری کو آو?ٹ سورس کیا تھا، آو?ٹ سورس ہونے پر لیسکو کے منظور شدہ مینوفیکچررز کے سٹاک کی انسپکشن نہیں کی۔انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے سے صارفین مارکیٹ سے خریداری نہیں کر سکے، لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روایتی کے بجائے سمارٹ میٹرز لگانے کا حکم دے رکھا ہے۔