لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے سولر سسٹم کنکشنز پر نصب بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کو مرحلہ وار بدلنے کیلئے صارفین کو نوٹسز بھجوا دیئے ہیں،جاری نوٹسز کے مطابق گرین میٹرزکو جدید اے ایم آئی سمارٹ اور اے ایم آر میٹرز سے تبدیل کیا جائیگا۔ نئے میٹرز کے ذریعے بلنگ سسٹم براہِ راست کنٹرول روم سے منسلک ہو جائے گا ،میٹر ریڈنگ کیلئے تصاویر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق آن لائن بلنگ سسٹم کے نفاذ سے بجلی چوری اور اوور بلنگ کی شکایات میں نمایاں کمی کی توقع ہے، واضح رہے لیسکو میں گزشتہ سال ستمبر میں گرین میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔