لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ میں اپنی گرل فرینڈ اداکارہ و ماڈل سمرین کور سے منگنی کرلی جبکہ اس موقع پر پہنائی گئی انگوٹھی کی قیمت 55 لاکھ بھارتی روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے نے بدھ 11 نومبر کو انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سنائی۔ مشہور جیولری انفلوئنسر پریانشو گوئل کا کہنا ہے کہ سمرین کی انگوٹھی معروف برانڈ ٹفنی کی ہے جس کی قیمت تقریباً 55 لاکھ 44 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 59 ہزار ڈالر) ہے۔پریانشو گوئل نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں خوبصورت پروپوزل اور قیمتی انگوٹھی نے جوڑے کی منگنی کو یادگار بنا دیا۔ منگنی کے اعلان میں دونوں کے ناموں کے ابتدائی حروف اور تاریخ 11 نومبر 2026 بھی شامل کی گئی۔ارشدیپ اور سمرین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ زندگی نے انہیں جو کچھ بھی دیا، ان کے لیے سب سے بڑی خوشی ایک دوسرے کا ساتھ ملنا ہے اور وہ پوری زندگی ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں۔