عوامی نمائندوں پر حملے جمہوریت و قانون کی حکمرانی پر حملے کے مترادف:چیئرمین سینیٹ

 یوسف رضا گیلانی کی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت
اسلام آباد(ان لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوامی نمائندوں پر حملے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر حملے کے مترادف ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے اس افسوسناک واقعے میں کھیئل داس کوہستانی کے محفوظ رہنے پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ وہ اس بزدلانہ کارروائی میں بحفاظت رہے انہوں نے کھیئل داس کوہستانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ وہ اس صدمے سے جلد بحال ہوں۔