عالمی منڈی میں کمزور ڈالر سے سونا مہنگا اور تیل سستا ہو گیا

نیویارک/دبئی (آئی این پی) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی کمزوری اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے، جبکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں کمی کا جائزہ لے رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,464.69 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.6 فیصد اضافے سے 4,491.70 ڈالر پر ٹریڈ ہوئے۔