چینی روبوٹس انسانوں سے ہاف میراتھن ریس ہار گئے

 بیجنگ (آئی این پی )بیجنگ میں منعقدہ ہاف میراتھن دوڑ میں پہلی مرتبہ انسان اور انسان نما روبوٹس کا آمنا سامنا ہوا۔ منتظمین کے مطابق یہ دوڑ ٹیکنالوجی کی مہارت کا مظاہرہ تھا اور وہ روبوٹس کے جیتنے کی توقع بھی نہیں کر رہے تھے۔ روبوٹ تیانگونگ الٹرا نے بیجنگ میں ای ٹان ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن دو گھنٹے چالیس منٹ میں مکمل کر لی۔ مگر اس کے مقابلے میں ایک انسانی ریسر نے صرف ایک گھنٹہ گیارہ منٹ اور سات سیکنڈز کے سب سے کم وقت میں یہ ریس جیت لی۔دنیا کی پہلی انسانی اور ہیومنائیڈ روبوٹہاف میراتھن اکیس کلومیٹر یا تقریبا تیرہ میل کی دوڑ تھی جس میں دس ہزار انسانوں کے ساتھ ساتھ اکیس بائی پیڈل روبوٹس بھی حصہ لے رہے تھے۔ یہ ہاف میراتھن بیجنگ حکومت کی طرف سے AI اور روبوٹس کے فروغ کے منصوبے کا ایک حصہ تھی۔