لاہور: پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو چکا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
دریاؤں میں موجودہ پانی کا بہاؤ
دریائے ستلج:
گنڈا سنگھ والا پر 1,04,000 کیوسک
سلیمانکی پر 81,000 کیوسک
دریائے چناب:
مرالہ پر 42,000 کیوسک
خانکی پر 44,000 کیوسک
قادر آباد پر 37,000 کیوسک
ہیڈ تریموں پر 41,000 کیوسک
پنجند: 1,33,000 کیوسک
دریائے راوی:
جسڑ پر 8,000 کیوسک
شاہدرہ پر 9,000 کیوسک
بلوکی پر 31,000 کیوسک
ہیڈ سدھنائی پر 29,000 کیوسک
نقصانات اور ریلیف اقدامات
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق:
دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلاب سے 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔
مجموعی طور پر 47 لاکھ 55 ہزار افراد متاثر ہوئے۔
319 ریلیف کیمپس اور 407 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے۔
26 لاکھ 22 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔
20 لاکھ 90 ہزار مویشی بھی ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے، جبکہ 356 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے۔
مختلف حادثات میں 127 شہری جان بحق ہوئے۔
ڈیمز کی صورتحال
منگلا ڈیم: 96 فیصد بھرا ہوا
تربیلا ڈیم: 100 فیصد بھرا ہوا
بھاکڑا ڈیم (بھارت): 88 فیصد بھرا ہوا
پونگ ڈیم: 99 فیصد بھرا ہوا
تھین ڈیم: 90 فیصد بھرا ہوا
ریلیف کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرین کے نقصانات کا شفاف اور آسان طریقہ کار سے ازالہ کیا جائے گا، جس کے لیے جلد ہی جامع سروے شروع کیا جائے گا۔