لاہور(سپورٹس ڈیسک)کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی، میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-18 اور 23-06 رہا۔کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو بری طرح شکست دیدیپاکستان کی جانب سے آصف علی کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں گزشتہ شب بھارت کو بھی دو صفر سے ہرایا تھا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ آج رات میزبان مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔