نیند میں خواب کیوں آتے ہیں اور ان کا دکھنا کیوں ضروری ہے؟

لاہور(نیٹ نیوز)ہم میں سے ہر کوئی خواب دیکھتا ہے، یوں کہیں کہ یہ خواب ہماری نیند کا حصہ ہیں تو غلط نہ ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم نیند میں خواب کیوں دیکھتے ہیں یا یہ خواب کیوں اہم ہیں؟خواب نیند کے کسی بھی مرحلے کے دوران دیکھاجا سکتا ہے، طبی ماہرین نیند میں خواب دکھنے کی حالت کو Rem Sleep کہتے ہیں۔محققین اب تک خواب دکھنے کی کسی بھی ٹھوس وجہ پر متفق نہیں ہیں البتہ اس حوالے سے متعدد نظریات اور اندازے موجود ہیں۔ زیادہ تر لوگ ہر رات ہی خواب دیکھتے ہیں ، عام نظریہ ہے کہ خواب عموماً انسان کی آپ بیتی ہے جس کے زیادہ تر امور ہماری تازہ سرگرمیوں، گفتگو اور زندگی سے منسلک ہوتے ہیں، یہ خواب انھیں یادوں کو مستحکم کرکے ان کا تجزیہ کرنے میں مدد کرتا ہے اور ممکنہ طور پر دن کے وقت درپیش مختلف حالات اور چیلنجز کے لیے "ریہرسل" کا کام کرتا ہے۔ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں؟طبی ماہرین کے مطابق پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس سینڈروم (PTSD) سے متاثرہ افراد کو ڈراؤنے خواب آنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، اگر آپ اس نفیسیاتی حالت سے متعلق نہیں جانتے تو بتاتے چلیں کہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر ایک نفسیاتی حالت ہے جو کسی تکلیف دہ یا خوفناک واقعے کے بعد انسان پر حاوی ہو جاتی ہے۔اس نفسیاتی عارضے میں مبتلا انسان کا دماغ پریشان کن احساسات اور یادوں سے بھرا ہوتا ہے اور جب آپ کا دماغ مسلسل سوچوں میں گم ہو اور منفی خیالات سے بھرا ہو تو آپ کو ڈراؤنے خواب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خوابوں کا دورانیہ کتنا ہو سکتا ہے؟نیند میں دکھنے والے خوابوں کا دورانیہ کتنا لمباہو سکتا ہے اس پر ماہرین متفق نہیں، کیوں کہ بعض اوقات ان خوابوں کا دورانیہ لمبا ہو جاتا ہے تو بعض اوقات ان خوابوں کا سائیکل تیزی سے گزر جاتا ہے۔خواب کیوں اہم ہیں؟ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ خواب کے دوران ہماری دماغی لہریں تقریباً اتنی ہی متحرک ہوتی ہیں جتنی کہ ہمارے جاگتے وقت ہوتی ہیں۔ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق دماغ کا سب سے زیادہ متحرک حصہ جسے ایمی گالا کہا جاتا ہے، خواب دکھنے کے دوران زیادہ مصروف ہوتا ہے، طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ حصہ نیند میں انسان کو اس کی بقا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے میں مصروف ہوتا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ تمام فنونِ لطیفہ سے جڑے افراد اپنے شاہکاروں کا کریڈٹ اپنے خوابوں کو دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ خواب کو انسان میں تخلیقی رجحان پیدا کرنے کیلئے بھی مددگار بتایا جاتا ہے۔طبی ماہرین کا خیال ہے کہ خواب یادداشت کے معاون ہیں، نیند میں دکھنے والے خوابوں کے ذریعے انسان اہم معلومات ذخیرہ کرتا ہے اور غیر ضروری چیزوں سے جان چھڑاتا ہے۔