مانچسٹر میں این ایچ ایچ کے تحت چلنے والے 18 اسپتالوں کی مرمت پر تقریباً 5.7 بلین پاؤنڈ کے اخراجات کا دباؤ پڑنے کا امکان ہے، کیونکہ انگلینڈ میں تعمیرِ نو پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے ان اسپتالوں کی حالت مزید خراب ہو چکی ہے۔
این ایچ ایچ ٹرسٹ مالکان نے خبردار کیا ہے کہ بعض اسپتال جیسے لندن میں سینٹ میریز، کام شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی خستہ حالت کے باعث مزید مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔لبرل ڈیموکریٹس کے تخمینے کے مطابق، نظرِ ثانی شدہ تعمیرِ نو کے ٹائم ٹیبل میں ان اسپتالوں کی مرمت کے بیک لاگ کو ختم کرنے کی لاگت 2.1 بلین سے 5.7 بلین پاؤنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم بورس جانسن کے دور میں 2030ء تک 40 نئے اسپتال بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود 18 اسپتالوں کی مرمت میں اخراجات میں ہر سال اوسطاً 10.45 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔اگر یہی شرح برقرار رہی تو 2030ء تک تعمیراتی کام شروع ہونے تک ان اخراجات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دسمبر میں این ایچ ایس کنفیڈریشن نے بھی خبردار کیا تھا کہ بعض اسپتال اتنے خستہ حال ہیں کہ وہ عملے اور مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔