فیصلے پر افسوس ہے‘اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں :وزیراعظم آئرلینڈ
تل ابیب،ڈبلن(آئی این پی )آئرلینڈ کی طرف فلسطینی ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے پر نیتن یاہو کے حکومت آئرلینڈ سے ناراض ہوگئی۔اسرائیلی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے آئرلینڈ کی حکومت پر اسرائیل مخالف پالیسیوں کا الزام دیتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ نے تمام حدیں پار کرلی ہیں‘آئرلینڈ کے وزیراعظم نے ڈبلن میں اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے کے عمل کو انتہائی افسوناک قرار دیتے ہوئے آئرلینڈ پر اسرائیل مخالف ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے اور رہے گا۔ ہمارا تاحال اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے