کراچی کو شنگھائی جیسا ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں: گورنر سندھ

پاکستان، چین کے ساتھ تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے:کامران ٹیسوری
کراچی(آئی ا ین پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا  کراچی کو شنگھائی کی طرز  پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں شنگھائی میونسپل فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔اس ملاقات میں کراچی شنگھائی سسٹر سٹی معاہدے کو مثر اور فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو شنگھائی کی طرز پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں۔کامران ٹیسوری نے بتایا کہ 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح پر ہے، جو چینی سرمایہ کاروں کے لیے بھی سنہری موقع ہے۔گورنر کامران ٹیسوری نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان، چین کے ساتھ تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔