17 اکتوبر کی شب وفاقی وزارت کا پورٹل بند کردیا جائے گا‘مزید بکنگ نہ ہوسکے گی
اسلام آباد(آئی این پی ) پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں چار روز باقی رہ گئے،17 اکتوبر کی شب وزارت کا پورٹل بند کردیا جائیگا مزید بکنگ نہ ہوسکے گی۔پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل، 16 ہزار نشستیں باقی رہ گئیں،سعودی وزارت حج احکامات کے تحت پرائیویٹ اسکیم بکنگ مدت میں اضافہ ممکن نہیں،وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کیلئے پرائیویٹ آپریٹرزکو تحریری ہدایت بھی دے چکی۔