پانچ کلو تھیلے پر 80 روپے کمی، نئی قیمت 720 روپے میں مقرر

پنجاب حکومت کے اقدامات کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کا پیکنگ والا آٹا بھی سستا ہوگیا
لاہور (زیڈ این این) پنجاب حکومت کے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ پرائیویٹ کمپنیوں کے پیکنگ والے آٹے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق پانچ کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کے بعد اب یہ تھیلا 720 روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اسی طرح سرکاری نرخنامے کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1808 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔