پی ٹی آئی رہنمائوں کو کلائوڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں: بیرسٹر گوہر

 ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے ، اب بس ہوگیا ، ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں 
چیف جسٹس کو چاہیے  بانی پی ٹی آئی کے خط پر سنوائی کر کے ریلیف دیں:پشاور میں میڈیا سے گفتگو
پشاور (آئی این  پی ) پی ٹی آئی  چیئرمین بیرسٹر گوہر  نے کہا ہے  پی ٹی آئی رہنمائو ں کو کلائو ڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنمائو ں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلائوڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنمائو ں کو سزائیں ہوئیں ، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے عدالت میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی۔ انہوں نے   عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ کی توشہ خانہ کیس سے متعلق گواہی مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ   توشہ خانہ کیس میں سارے گواہان بے بنیاد اور بوگس ہیں، دبائو میں عمران خان کے خلاف گواہی دے رہے ہیں،چیف جسٹس کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سنوائی کر کے ریلیف دیں۔