امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی قرار داد چھٹی مرتبہ ویٹو کر دی

قرارداد ڈنمارک کی سفیر کرسٹینا مارکوس لاسی نے پیش کی‘ 14 ممالک کی حمایت حاصل تھی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے چھٹی بار ویٹو کر دیا‘ قرارداد کو دیگر 14 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے تیار کی تھی، جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ تمام یرغمالیوں کی باعزت رہائی، اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔