امریکا نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کو سکھ کاسانس نہ مل سکا، امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد ویٹو کر دی۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر الجزائر نے پیش کی۔قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور بلا رکاوٹ امداد کی رسائی کا مطالبہ شامل تھا۔تاہم امریکا نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے غزہ جنگ بندی مطالبے کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔