لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن فورس نے مناواں پارک سے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر پانچ پستول، گولیاں اور میگزین برآمد کر لیے۔ترجمان ڈولفن کے مطابق اسلحہ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ مشکوک شخص زین حنیف کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ مناواں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پارک میں پانچ پستولوں کے ساتھ موجودگی پرتحقیقات جا ری ہیں۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کاکہناہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے سنیپ چیکنگ اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔ ڈولفن اسکواڈ کو پارکوں، عوامی مقامات اور حساس مقامات پر کڑی نگرانی یقینی بنانے ،مشکوک افراد کی چیکنگ اور غیر قانونی اسلحے کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔