لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان پر افغانستان سے جارحیت کے بعد بارڈر کی بندش سے 422 کنٹینرز سرحد پار نہیں کر سکے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے 422 کنٹینرز تاحال موجود ہیں۔ یہ کنٹینرز پاکستان پر افغان جارحیت کے باعث بارڈر بندش کے باعث تاحال سرحد پار نہیں کر پائے ہیں۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ حکام کے مطابق کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے یومیہ 50 سے 60 کنٹینرز روانہ ہوتے ہیں، جو چمن سے ملحقہ افغان سرحد پار کرتے ہیں لیکن افغانستان کی پاکستان پر جارحیت کے بعد ایک ہفتے سے یہ سلسلہ رک گیا ہے۔