چیئرمین سینیٹ کی ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ‘‘ایچ ایس ون’’کی خلا میں کامیاب روانگی پردلی مبارکباد

 یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے،  سیدیوسف رضاگیلانی 
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ‘‘ایچ ایس ون’’کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، انجینیئرز، سپارکو کے تمام سائنس دانوں اور تکنیکی عملے کے اُن تمام اداروں اور ماہرین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اس قومی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز محنت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے حصول کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے، جو نہ صرف زرعی منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد فراہم کرے گا بلکہ ملک کو جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ کارنامہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری نوجوان نسل میں تخلیقی صلاحیت، جذبہ? خدمت اور عالمی معیار کی مہارت موجود ہے