انگریزی ادب کے معروف شاعر و مصنف ولیم شیکسپیئر کا خاندانی گھر منہدم

لندن (آن لائن)انگریزی ادب کے معروف شاعر و مصنف ولیم شیکسپیئر کے گھر کا ایک حصہ جمعے کی صبح منہدم ہوگیا ہے، یہ 17ویں صدی کی ایک ایسی عمارت ہے جو آج بھی تاریخ اور ادب کے شائقین کے لیے کافی اہمیت رکھتی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہر اسٹریٹفورڈ-اپون-ایون، جسے ولیم شیکسپیئر کے آبائی قصبے کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے، کی یہ تاریخی عمارت شیکسپیئر برتھ پلیس ٹرسٹ نے 1949 میں خریدی تھی۔شیکسپیئر برتھ پلیس ٹرسٹ کے مطابق گریڈ ون کی اس عمارت کو جمعے کو اس وقت شدید نقصان پہنچا جب ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی ریورس کرتے ہوئے اس سے ٹکرا دی۔اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس میں شیکسپیئر کے خاندانی گھر کو نقصان پہنچا ہے، جس کی مرمت کی جارہی ہے