پیپلزپارٹی مستونگ کے صدر ضیا الحق ابابکی پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

 کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ضیا الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ بال بال بچ گئے ۔ پولیس کے مطابق عزیزآباد میں گھر کے سامنے ضیا الحق ابابکی پر دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی، ضیا الحق فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔