ایران کی معاملے میں کیا کرنا ہے، حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے,صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کی معاملے میں کیا کرنا ہے، حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے,صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر محتاط پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا فوری طور پر کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرے گا بلکہ نئے سال کے آغاز پر خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کیا جائے گا۔ امریکا کے پاس ابھی وقت موجود ہے اور وہ جلد بازی میں کوئی قدم اٹھانے کے بجائے بدلتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گا۔امریکی صدر نے اشارہ دیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے بارے میں حتمی فیصلہ نئے سال کے آغاز کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ضروری ہے اور واشنگٹن فوری طور پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچنا چاہتا۔