دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (جی ٹی اے 6) کی ریلیز کے باوجود روس، چین اور بعض دیگر ممالک کے گیمرز کو گیم تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مختلف ممالک میں حکومتی پابندیوں، ڈیجیٹل اسٹورز پر عدم دستیابی اور خصوصی آفرز سے اخراج کے باعث صارفین اس گیم کی تمام سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس، چین، قطر، لبنان، بحرین اور تائیوان سمیت بعض ممالک میں گیم کی دستیابی یا اس سے متعلق خصوصی پیشکشوں پر پابندیاں عائد ہیں، جس کے باعث ان خطوں کے گیمرز کو مختلف نوعیت کی مشکلات درپیش ہیں۔چین میں غیر ملکی ویڈیو گیمز کی فروخت اور تقسیم کے لیے حکومتی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوتی ہے۔ جی ٹی اے سیریز میں تشدد، جرائم اور بالغ افراد کے لیے مخصوص مواد کی موجودگی کے باعث اس گیم کے لیے حکومتی منظوری حاصل کرنا مشکل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی گیمرز کو مقامی مارکیٹ میں اس کی باضابطہ دستیابی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔
روس میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 سے سونی کی پلے اسٹیشن اسٹور سروسز معطل ہونے کے باعث روسی صارفین کو پلے اسٹیشن اسٹور کے ذریعے گیم خریدنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔دوسری جانب قطر کے مقامی پلے اسٹیشن اسٹور پر بھی جی ٹی اے 6 دستیاب نہیں، جبکہ بحرین، لبنان اور تائیوان سمیت بعض ممالک کو گیم سے منسلک مفت GTA+ سبسکرپشن کی خصوصی پیشکش سے خارج رکھا گیا ہے۔